عوامی مسائل

چلاس: شہر اور گردو نواح میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف دیامر یوتھ موومنٹ نےدو دسمبر کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا

چلاس(مجیب الرحمان) شہر اور گردو نواح میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ناقابل برداشت حد تک بڑھ گیا۔ دیامر یوتھ موومنٹ کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا ۔دو دسمبر کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیا۔احتجاج کا فیصلہ دیامر یوتھ موومنٹ کے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔اس اجلاس میں یوتھ موومنٹ کے راہنماؤں شاہ ناصر،شبیر احمد قریشی،سیف اللہ،سید امان بوٹو،طاہر ایڈوکیٹ سمیت دیگر راہنما شریک تھے۔اجلاس میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور تاجر برادری کا تعاون حاصل کرکے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لائحہ عمل کو اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ چلاس شہر میں بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔پاور ہاؤسز کی تعمیر کے لئے مختص رقم محکمے کی ملی بھگت سے ٹھیکیداروں کو ایڈوانس ادائیگی کی گئی ہے۔اور پاور ہاؤس پر کوئی کام شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پران ٹھیکیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔ان راہنماؤں نے اجلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے درپیش مشکلات اور طلباء کی پڑھائی متاثر ہونے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button