موسم

گانچھے میں بارہ دنوں سے موسم خراب، کسانوں کو پریشانی کا سامنا

گانچھے (اے آر رینگ چن ) ضلع گانچھے میں پچھلے بارہ دنوں سے لگاتار موسم خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہے ہیں ۔ وقفے وقفے سے برسنے والی بارشوں نے معمولات زندگی بُری طر ح متاثر کیے ہوئے ہیں ۔ مسلسل موسم کی خرابی نے خپلو ہنجور کے کسانوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔اس وقت خپلو ہنجور میں گھاس کی کاٹھائی اور گندم کی فصل سمیٹنے کا موسم ہیں ۔ کسانوں کی سال بھر کی محنت کا ثمر ملنے کی ٹائم موسم کی لگاتار خرابی سے کسانوں کوجہاں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہے ہیں تو دوسری طرف کام کی شیڈول بھی خراب موسم کی نذر ہورہے ہیں۔ ان حالات میں کسان پریشان حال ہو کر بار بار اسمان کی طرف دیکھتا اور دعائیں کرتا نظر آتے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button