موسم

یاسین میں شدید برفباری ۔بجلی،پانی اور رابط سٹرکیں بند

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین میں شدید برفباری ۔بجلی،پانی اور رابط سٹرکیں بند۔ بالائی علاقوں میں چار سے پانچ فٹ برف پڑنے کے با عث لوگ گھروں میں محصور۔نظام زندگی بری طرح مفلوج ۔ برفانی تودہ گرنے سے ناز برپاورہاوس کی مرکزی چینل بند۔برفباری کا سلسلہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل یاسین میں گزشتہ 36گھنٹوں سے بغیرکسی وقفے کے مسلسل برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل برفباری کے باعث نظام زندگی بری طرح درہم برہم ہوکررہ گئی ہے۔ نازبرپاورہاوس کی واٹرچینل پربرفانی تودہ گرنے سے بجلی کی ترسیل بندہوگئی ہے۔ یاسین کے بالائی گاوں درکوت میں شدید برفباری سے بجلی کے پول اور مین لائن کونقصان پہنچاہے جس کےباعث گاوں درکوت کے لیے بجلی کی سپلائی منقطع ہواہے۔ یاسین کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ دودنوں سے بند ہے۔ لوگ گھروں کے اندار محصور ہوگئے ہیں۔ نازبرپاور ہاوس کی بندش کے بعد محکمہ برقیات یاسین نے سیلی ھرنگ پاورہاوس میں دستیاب دوپینل بناکر ایک ہفتے ایک پینل پر دو دن اور ایک پینل پر ایک دن کے بعد لوڈشیدنگ کا شیڈول جاری کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button