شاہراہ قراقرم متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کی جائے، گورنر کی این ایچ اے حکام کو ہدایت

شاہراہ قراقرم متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کی جائے، گورنر کی این ایچ اے حکام کو ہدایت

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (پ ر)  گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے این ،ایچ اے کے پروجیکٹ ڈائیریکٹر محبو ب علی اور ڈپٹی ڈائیر کٹر این۔ ایچ۔ اے نے کے۔ کے۔ ایچ متا ثرین کے کمپنسیشن ادائیگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے این۔ ایچ۔ اے کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ کے کے ایچ متاثرین کو جلد از جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔این۔ ایچ۔ اے کے عہدیداروں نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ متاثرین کی ادائیگی کے سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے ہوے ہیں اور اپر ھنزہ کے متاثرین کو ستمبر کے مہینے میں ادائیگی کی جا ئیگی۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ اس سلسلے میں کے ۔کے۔ ایچ کے تمام متا ثرین کو بر وقت ادائیگی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ متاثرین کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔