سیاست

تحریک انصاف کی رہنما آمنہ انصاری کا دورہ چلاس، ضلعی عہدیداروں‌سےملاقاتیں

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق ممبر قانون ساز اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی رہنما آمنہ انصاری نے چلاس کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران تحریک انصاف جی بی کے سئینر رہنماء شاہ ناصر کی گھر گئیں اور ان کے چھوٹے بھائی صدام حسین کی خیریت دریافت کی جو گذشتہ دنوں تحریک انصاف راولپنڈی ممبر شپ کیمپ کے دوران فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا ۔بعد ازاں تحریک انصاف دیامر کے دفتر کا دورہ کیا ضلعی دفتر میں تحریک انصاف کے سئینر رہنما شاہ ناصر ، ضلعی صدر شیرعالم بٹو سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے صدیق اکبر چوک میں تحریک انصاف کے ممبر شپ کیمپ کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے کارکنوں میں میں ممبر شپ فارم بھی تقسیم کئے ۔۔۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ انصاری نے کہا کہ عمران خان کا وژن عام آدمی کو انصاف گھر کے دہلیز پہ پہنچانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس شخصیت کو سپریم کورٹ نے امین و صادق قرار دیا ہے اس سے ہی عوام امید لئے بیٹھے ہیں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا کر دم لے گا انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد پرامن اور خوشحال پاکستان کے لئے ہے انشاءاللہ خوشحال پاکستان کے لئے تحریک انصاف کا ہر کارکن اپنا کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہر پاکستانی کا خواب ہے اور انشاءاللہ اس خواب کو پایہٴ تکمیل تک پہنچا کر دم لینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button