متفرق

گلگت بلتستان میں آئین ساز اسمبلی کا قیام عمل میں لایا جائے، عوامی ایکشن تحریک کا مطالبہ

گلگت (پ ر) عوامی ایکشن تحریک گلگت کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان احسان علی ایڈوکیٹ، حاجی نائب خان، اعجاز الحق، مسعود ایڈوکیٹ ، حسنین رمل ، سردار حسین ، فہم عباس ریاض حسین ، نظام ساغر اور دیگر نے شرکت کی جس میں حالیہ سی پیک کانفرنس پر غور و خوض ہوا اور ایک قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی رضا مندی اور شمولیت کے بغیر سی پیک بین الا قوامی قونین کی خلاف ورزی اور اس معاہدے کو خودمتنازعہ بنانے کے مترادف ہے لہٰذا فوری طور پر پر معاہدے کو شفاف اور غیر متنازعہ بنانے کے خاطر گلگت بلتستان میں آئین ساز اسمبلی عمل میں لائی جائے جو کہ معاہدے میں شامل ہونے کے علاوہ دیگر معاملات سے طے کرے اور ضمانت فراہم کرے بصورت دیگر یہ معاہدہ مشکوک اور متنازعہ تصور ہوگا جسکی زمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button