متفرق

صوفیہ نوربخشیہ کے روحانی پیشوا الحاج فقیر محمد ابراہیم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام

شگر(عابد شگری)خانقاہ معلی شگر میں بوا فقیرابراہیم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔اہتمام انجمن صوفیہ نوربخشیہ اور نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا۔قرآن خوانی میں کثیر تعداد میں تمام مسالک کے لوگوں نے شرکت کی۔خانقاہ معلی شگر میں نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن اور انجمن صوفیہ نوربخشیہ کی جانب سے صوفیہ نوربخشیہ کے روحانی پیشوا الحاج فقیر محمد ابراہیم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں ان کے معتقدین اور مریدوں کے علاوہ دیگر مسالک کے افراد نے بھی شرکت کی۔ اور ان کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button