تعلیم

ضلع گلگت اور ضلع نگر کے طلبہ و طالبات نے دو روزہ یوتھ ٹیلنٹ نمائش میں حصہ لیا

گلگت( پ ر)کمیونٹی ا یجوکیشنل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (سیڈف) کے زیر اہتمام2روزہ یوتھ ٹیلنٹ اگزبیشن اختتام پذیر، ضلع گلگت اور ضلع نگر کے دو درجن سے زائد سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیلنٹ نے حصہ لیا۔۔مذکورہ اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات نے مختلف کھیلوں جن میں والی بال، رسہ کشی، بسر، دوڈکے علاوہ تلاوت، نعت ومنقبت ، اُردو و انگلش مباحثہ، اُردو و انگلش مضمون نویسی ، کویز ، پینٹنگ اور اداکاری کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ وائی ٹی ای کے افتتاحی تقریبمیں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سکریڑی لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان ذاکر حسین نے صحت مند سرگرمیوں میں طلباء و طالبات کی شرکت پر ذور دیتے ہوئے اُسے ایک صحت مند فکر و ذہن کا عکاس قرار دیا۔انھوں نے سیڈف کے تعلیمی خدمات کو خوب سراہا اور ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ان صلاحیتوں سے بھر پور سرگرمیوں کا اختتام ہائی سکول غلمت نگر اور دی لرننگ اکیڈیمی گلگت کے مابین کھیلا جانے والا ایک سنسنی خیز والی بال مقابلے پر ہوا۔

دو روزہ یوتھ ٹیلنٹ اگزیبیشن کے اختتام پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے طلباء و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سکریڑی فنانس ارشاد حسین تھے ، جنہوں نے طلباء و طالبات کے صلاحیتوں کو خوب سراہا ۔ تقریب سے آغا محمد عباس وزیری ، حیدر خان حیدرہیڈ ماسٹر ہائی سکول چھلت اور محمد حسین ڈائریکٹر پلاننگ کے آئی یو نے خطاب کیا۔ ان رنگ رنگ پروگراموں میں ضلع گلگت اور ضلع نگر کے مختلف اسکولوں جن میں فالکن ہائر سکنڈری سکول دینور، العصرسکول دینور، پراڈائز پبلک سکول دینور، القائم سکول دینور، دی لرننگ اکیڈیمی گلگت دینور، گورنمنٹ ہائی سکول چھلت، گورنمنٹ ہائی سکول غلمت، شاہ ولی ماڈل اکیڈیمی غلمت، النور پبلک سکول جعفر آباد، گورنمنٹ بوائزانگلش میڈیم ہائی سکول پھکر، اُسوہ پبلک سکول پھکر اور نگر اکیڈیمی چھلت نے شرکت کی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button