متفرق

کوہ پیمائی کے دوران لاپتہ ہوجانے والے امریکی شہریوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا

شگر(عابد شگری)شگر لاٹوق IIمیں لاپتہ دونوں امریکیوں کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔دونوں کی تلاش کیلئے آرمی کی ہیلی کاپٹر نے گذشتہ دنوں ریسکیو آپریش شروع کردیا تھا تاہم ان کے بارے میں کوئی سراخ نہ مل سکا۔ان کی تلاش کیلئے آرمی ہیلی کاپٹر کیساتھ مقامی ہائی پورٹر اور جرمن کلائمبر تھامس سوبر کی بھی خدمات حاصل کی تھی۔کل ہیلی سرچ آپریشن دو مرتبہ منعقد ہوئی تھی. پہلا درمیان 8 بجے تک 12 بجے. دوئم کے درمیان 2 بجے تک 5 بجے. کوششوں کے باوجود لاپتہ کوہ پیماؤں کی کوئی ٹریس نہیں ہوا۔ جرمن کوہ پیما تھامس ہیوبر اور مشن کے بیس کیمپ پر تعینات کی گائیڈ بھی غیرملکی کوہ پیماؤں کی اطمینان کے لئے ہیلی مشن پر ساتھ بھیجا گیا.الپائن کلب پاکستان اوربلتستان ٹور آپریٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایاز احمد شگری کا کہنا ہے۔ لاپتہ امریکیوں کے دوستوں اور عزیز و اقاریب ان کے بارے میں کافی پریشان اور فکر مند ہے۔ ان کے دوستوں نے ان کی تلاش اورریسکیو اپریشن کیلئے فیس بک کمپین کے دوران دو کڑورروپے سے زائد امداد حاصل کرلیا ہے ۔جبکہ ان امریکیوں کو لانے والی کمپنی ریسکیو کرنے کے بجائے تمام فون نمبر بند کردیا ہے جس کی وجہ سے لاپتہ امریکیوں کے فیملی،دوستوں اور عزیزوں سمیت ایڈونچر سے وابستہ تمام لوگوں کو سخت تشویش میں مبتلاء کردیا ہے۔ان کی اس روئے سے گلگت بلتستان شدید بدنام ہورہا ہے۔ایاز شگری نے محکمہ سیاحت اور ان کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ٹورآپریٹر کیخلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کو بند کریں اور ان کیخلاف تحقیقات کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button