متفرق

ضلعی انتظامیہ اور نجی بینک کے اشتراک سے چلاس ٹاون میں 22 ہزار فٹ پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کا افتتاح

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس شہر میں ضلعی انتظامیہ اور سمٹ بینک کے تعاون سے ٹاون ایریا چلاس کیلئے 22ہزار فٹ پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی نے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے ،پائپ لائن بچھانے کا آغاز شاہین کوٹ چلاس سے کیا۔پہلے فیز میں محکمہ واسا کے حکام شاہین کوٹ چلاس میں ڈیڑھ انچ کے پائپ لائن بچھا کر صارفین کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔نجی بینک اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے شروع ہونے والے پائپ لائن منصوبہ کے افتتاحی تقریب شاہین ویلفئیرارگنائزیشن کے تعاون سے شاہین کوٹ چلاس میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی اور سمٹ بینک چلاس کے منیجر سمیت شاہین ویلفئیر ارگنائزیشن کے زمہ داروں گل محمد،نیاز احمد ،ستار خان و دیگرنے شرکت کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی نے کہا کہ دیامر کی ضلعی چلاس شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سنجیدہ ہے اور انتظامی وسائل کے اندر رہتے ہوئے چلاس شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شاہین کوٹ چلاس کیلئے صرف یہ ڈیڑھ اینچ پائپ لائن کافی نہیں ہے ،ضلعی انتظامیہ شاہین کوٹ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مزید پائپ لائن بچھانے کیلئے اقدامات کرے گیاور لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائیگا ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر شاہین ویلفئیر ارگنائزیشن کے زمہ دارون کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی شاہین اور دیگر محلوں کے مکینون کے مسائل جلد اور وقت پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں شاہین ویلفئیر ارگنائزشن نے نجی بینک اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کے ساتھ ہر معاملے میں مکمل ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا ۔تقریب کے آخر میں شاہین کوٹ چلاس کے مکینوں نے محلے کے اندر صفائی و ستھرائی کے حوالے سے اے چلاس کو آگا کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button