متفرق

چائینا پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے، کامیابی کے لئے شفافیت اور اعتمادسازی لازمی ہے، عمران ندیم شگری

اسکردو( اپن فورم:خان جونئیر شگری سے) سی پیک سلک روٹ کی کنجی قرار ، ایک خطہ ایک سڑک منصوبے سے پاکستان ساسٹھ ممالک سے براہ راست تجارت کریگا۔پاک چائنہ تجاراتی رہداری منصوبہ صدیوں پرانی تجارتی شاہراہ سلک روٹ کی بحالی کے عظیم منصوبے کا حصہ ہے،جو زمینی اور سمندری راستوں سے دنیا کے ساٹھ ممالک کو باہم تجارتی رستوں میں مربوط کر دے گا تاہم اس منصوبے کی کامیابی کے لئے پاکتسان کی سیکورٹی، معاشی پالیسیوں کے تسلسل اور سفافیت کو فروغ دینا ہو گا، پاک چائنہ تجارتی راہداری منصوبہ پاکتسان کے لئے تر قی کا ایک بہترین موقع بھی ہے، جس کی کامیابی پاکتسان کو ساٹھ ممالک سے تجارتی رشتوں میں مربوط کر دے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی و سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پار ٹی گلگت بلتستان عمران ندیم نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ تجارتی رہداراری منصوبہ چین کے عظیم منصوبے ایک خطہ ایک سڑک(اوبی اوآر) کا ابتدائی اور سب سے اہم حصہ ہے جس کی کا میابی چین کے لئے بھی اتنی اہم ہے جتنی کہ پاکسسان کے لئے اور دونوں ممالک کی لیڈر شپ اس منصوبے کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کی سی پیک چینی لیڈر شپ کے وذیژن ’’ون بیلٹ ون روڑ‘‘ کا پہلا منصوبہ ہے جس کی تکمیل اور ترقی دونوں ممالک کے لئے تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔ انہون نے مزید کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی دنیا بھر میں بے مثال ہے جو دوسروں نے صدیوں کی محنت سے حاصل کیا،چین نے صرف ۳۰ برس میں حاصل کرلیا اور اب چین اس ترقی کو دوسرے کے ساتھ شےئر کرنے کے لئے تیا ر ہے جو چینی لیڈرشپ کے ویژن کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کی سی پیک منصوبہ جہاں پاکتسان کے لئے ترقی کا بڑا موقع ہے ،وہیں ایک بڑا چیلنچ بھی ہے جس میں کامیابی کے لئے کاپاکتسانی حکمرانوں اور دانشوروں کو سوج سمجھ کر پالیسی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لئے سے سے پہلے پاکتسان کو سیکورٹی کو یقینی بنانا ہوگا کیوں کہ ملک دشمن قواتیں ہرگز اس منصوبے کی کامیابی نہیں چاہتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک ایک طویلالمدنی منصوبہ ہے جس کی کامیابی کے لئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل بنیادی اہمیت رکھتا ہے جبکہ اس منصوبے میں مکمل شفافیت بھی اس پر تمام اسٹیک ہولڈر کے اعتماد میں اضافہ کریگی۔ سی پیک منصوبے کی کامیاب تکمیل ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کی کامیابی کی علامت ہے اسی لئے سی پیک کا کردار چینی حکومت کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصو بہ خطے کے دوسرے تجارتی منصوبوں کے لئے ایل لیڈر،ایک ستون،ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ خطے تجارتی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سلک روٹ کی تجدید چین کے لئے سب سے اہم ہے اور سی پیک کی کامیابی اس منصوبے کی کامیابی کی کنجی ہے۔!!

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button