انتخابات سے دو دن قبل ہنزہ میں امیدواروں کی ریلیاں، جلسے

انتخابات سے دو دن قبل ہنزہ میں امیدواروں کی ریلیاں، جلسے

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارں کے انتخابی ریلیاں اور جلسے رات گئے تک جاری رہیں۔ آج پورا دن امیدواروں نے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں اور اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

14238307_10154993443322565_4161807301007732624_n

ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں حکران جماعت اور ازاد امیدوار نیک نام کریم کے علاوہ سارے امیدواروں، جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار وزیر بیگ، تحریک انصاف کے عزیز احمد ، عوامی ورکر پارٹی کے اخون بائی، آزاد امیدوار کرنل (ر) عبیدا للہ بیگ نے بالائی ہنزہ گلمت سے ریلیاں نکالیں، اور شاہراہ قراقرم سے ہوتے ہوئے علی آباد، ناصر آباد، تا حید ر آباد اور کریم آباد تک پہنچے۔ popo

اس موقع پر امیدواروں نے مختلف مقامات پر جلسے بھی منعقد کئے گئے جس میں چیف الیکشن کا شکریہ ادا بھی کی جنہوں نے مقرارہ وقت پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم کو مکمل کرنے کی احکامات جاری کر دئے۔ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مختلف امیدواروں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ گلگت بلتستان حکومت شفاف طریقے سے انتخابات مکمل کرائی گے اور ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑا رہا ہے حکمرن جماعت کے عہدیدادارن اور گورنر گلگت بلتستان نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کو پاوں تلے رونڈتے ہوئے انتخابی مہم بھرپور طریقے سے کیا جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

14224765_950067428454952_8158667303925358419_n

جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے امیدواروں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گزشتہ روز ہنزہ کے عوام سے جھوٹے اعلانات اور وعدے کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر چکے ہیں انشاللہ ہنزہ کے عوام ان کے باتوں میں نہیں آئے گے اور حکمران جماعت کے نامزد امیدوار کو سکشت دے کر تاریخ رقم کرینگے جس کو کامیاب کرنے کے لئے کئی بار انتخابات کو ملتوی کیا اور دوسری جانب انتخابی مہم میں سرکاری وسائل تک بھی استعمال کر یا۔انتخابی جلسوں میں پی پی پی کے نامزد امیدوار وزیر بیگ، عوامی ورکر پارٹی کے اخون بائی، تحریک انصاف کے عزیز جان ، آزاد امیدوار عبیداللہ بیگ ، آمین شیر ، ریحان شاہ ، اعجاز گلگتی، امتیاز گلگتی، دولت کریم، حاجی جان اور دیگر سیاسی نمائندوں نے خطاب کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔