عوامی مسائل

سکردو، کواردو پل کی تعمیر میں 26 لاکھ روپوں کے کرپشن کا انکشاف

سکردو ( بیورو چیف) کواردو پُل کی مرمت میں کرپشن کا انکشاف ،پُل کے مرمت کے دوران پرُانے تختوں کو رندا لگا کردوبارہ ستعمال کیا گیا، کام کرنے والے مزدوروں کو بھی رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی 26 لاکھ روپے کے بجٹ میں متعلقہ ٹھیکدار نے صرف پیسے بچایا ہے پُل کے مرمت کا کام جوں کے توں رہ گیا ہے کواردو کے عمائدین نے وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر اقبال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق سکردو کے نواحی علاقے کواردو ،قمراہ جانے والی معلق پُل کی مرمت کے لئے پچھلے سال 26 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی تھی متعلقہ ٹھیکدار نے پُل کے پرانے تختوں کو رندا لگا کر استعمال کیا گیا ہے جب کہ معلق پُل کی مرمت کے لئے پاپولر کا لکڑی جسے نغبیر کہا جاتا ہے استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پُل کئی مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور کسی بھی وقت حادثہ پیش آسکتا ہے پُل کے تختے ٹوٹ جانے سے تمام کیل بھی اُکھڑ گئے ہیں اور پیدل چلنے والوں کو بھی دشواری کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے کواردو ،قمراہ کے عمائدین نے کہا کہ پُل کی مرمت کو ایک سال بھی نہیں ہوا تختے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے جو کہ متعلقہ ٹھیکدارکی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے کسی جانی یا مالی حادثہ پیش آنے کی صورت میں ذمہ داری متعلقہ ٹھیکدار پر عائد ہوگی کواردو پُل کے مرمت کے دوران کام کرنے والے دو مزدوروں نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں بھی بیس دنوں کے حاضری کی اجرت ایک سال گزرنے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایک عام مزدور جو دیہاڑی کے طور پر کام کرتے ہیں ان کے حقوق کا استحصال ہوا ہے حکام بالا ہماری مزدوری کو دلانے کے لئے متعلقہ ٹھیکدار سے رابطہ کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button