عوامی مسائل

ایس کام کی سڑیل سروس سے اشکومن کے عوام عاجز آگئے

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ تحصیل اشکومن میں ایس کام موبائل سروس کی ناقص ترین کارکردگی،گزشتہ ایک مہینے سے نیٹ ورک شدید متاثر،کال باربار ڈراپ ہو جانا،کراس ٹاکنگ معمول بن گیا،صارف کی کال لگنے کے ایک منٹ بعد خود بخود منقطع ہوجاتی ہے۔تحصیل اشکومن میں گزشتہ ایک مہینے سے ایس کام موبائل سروس شدید متاثر ہے لیکن محکمے کے ذمہ دار وں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی،صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔علاقے کے ہزاروں صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں،ایس کام موبائل سروس پہ کال ریسیو ہونے کے ایک منٹ کے اندر اندر خودبخود ڈراپ ہوجاتا ہے،یوں ایک صارف تک اپنی بات پہنچانے کے لئے پانچ سے چھ مرتبہ ڈائل کرنا پڑتا ہے جس سے صارف کوذہنی ازیت کے ساتھ ساتھ مالی خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے،اس کے علاوہ مطلوبہ نمبر پر بات کرتے ہوئے ،انجان صارفین کی گفتگو بھی’’مزے‘‘ کے ساتھ سننا پڑتا ہے۔زونگ موبائل سروس کا یہ حال ہے کہ ٹاور پہ بجلی ہے تو بات ہوسکتی ہے ورنہ ٹاور ہی آف رہتا ہے ،اس لئے ایس کام علاقے کے بیشتر صارفین استعمال کرتے ہیں اور یہاں کے صارفین کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن بھی نہیں ہے۔عوام علاقہ نے متعلقہ حکام سے معاملے کی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button