عوامی مسائل

سکردو ایرپورٹ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق کی گئی

سکردو(رجب علی قمر ) سیول ایوایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام سکردو ائرپورٹ میں فل سیکیل مشقیں نہایت اہمیت کی حامل ہے جس سے ائرپورٹ میں ناگہانی آتش زدگی کی روک تھام ممکن ہوگی اور ساتھ ہی ائرپورٹ میں اہم زمہ داریاں ادا کرنے والے اہلکار و کی بھی تربیت ہوتی ہے یہ بات کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے آج سکردو ائرپورٹ میں سیول ایولیشن اتھارٹی کی ایمرجنسی اور آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے کی گئی فل سکیل مشیقوں کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائیندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعات ، ایمرجنسی اور ریسکیو کرانے کے لیے جس مہارت سے اے ایس ایف ، محکمہ صحت ، پاک آرمی، سیول ایولیشن ، آرمی ایولیشن ،ائر فورس اور سی ایم ایچ نے مشقوں میں جس پھرتی کا مظاہر کیا ہے بہت ہی عمدہ تھا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سیول ایولیشن کی طرف سے ریسکیو کے حوالے سے چھوٹے چھوٹے ایونٹس ہوتے تھے لیکن آج کی فل سکیل کامیاب مشقوں کو پائے تکمیل تک پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ائر پورٹس میں مسافروں کی جان ومال کی حفاظت عصر حاضر کا تقاضہ ہے۔ اس موقع پر سٹیشن کمانڈر سکردو بریگیڈئر محمد زبیر نے سکردو ائر پورٹ میں شاندار مشقیں کرانے پر سیو ل ایولیشن کے جنرل منیجر عبید الرحمن عباسی اور عملے پاک فوج کے جوانوں پولیس، اے ایس ایف ، محکمہ صحت ، ریسکیو ۱۱۲۲ ، آرمی ایولیشن ، ائر فورس اور سی ایم ایچ کے آفیسروں اور اہل کاروں کو شاباش دی اور مشقوں کو نہایت کامیاب اور بہترین قرار دیا۔ اس سے قبل جنرل منیجر سیول ایولیشن عبید الرحمن عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکردو ائرپورٹ میں اس قسم کی مشقیں نہایت ضروری ہیں کیونکہ وقت اور حالات کے تناظر میں اس قسم کی مشقوں سے ان اداروں کی بہترین تربیت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ فل سکیل مشقوں کا یہ سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہے گا اور اگلی مشقوں کو اس سے بہتر انداز میں معقد کی جائینگی مشقوں کے دوران ائرپورٹ کے حدود میں فائر فائڑز نے مشقوں میں آگ بچانے کا بہترین مطاہرہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں نے نہایت مستعدی سے ریسکیو کا کام شروع کیا جبکہ دیگر اداروں نے نہایت تیزی سے اپنے فرائض انجام دیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button