تعلیم

بچے مہمانان خصوصی، بچے صدر محفل اور نظامت بھی بچوں ہی نے سنبھالی، سکردو میں ہوئی ایک منفرد تقریب

سکردو(بیور و رپورٹ ) ارض بلتستان کی تاریخ کی منفرد تقریب بچے مہمان خصوصی ، بچوں نے صدارت اور نظامت کے فرائض سر انجام دیئے ، نامور ادبی تنظیم فکر سوشل فورم کی ذیلی شاخ فکر اطفال کے زیر اہتمام سٹی پبلک سکول سکرود میں اپنی نوعیت کی منفرد تقریب ، تقریب کے تمام انتظامات بچوں نے ہی کیے جبکہ مہمان خصوصی اور صدر محفل کی نشست پر بھی بچے ہی براجمان تھے

pix-fkr-03

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فکر اطفال سکردو کے صدر مشرف حسین نے کہا کہ فکر اطفال بچوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحتیوں کو باہر لانے کے لیے کردار ادا کرے گا اور ساتھ ہی یہ فورم بچوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے گا ، فکر اطفال سکردو کے تمام سکولوں میں اپنی زیلی شاخیں قائم کرے گا جس کے مقصد بچوں کو ایک پلٹ فارم پر جمع کرنا اور انہیں بہترین معاشرے کے قیام کے لیے تیار کرنا ہے ،

pix-fkr-02

جبکہ تقریب کی مہمان خصوصی ہونہار طالبہ شریں فاطمہ نے کہا کہ بلتستان کی تاریخ میں پہلی باربچوں نے اپنے مدد آپ کے تحت تنظیم کا قیام عمل میں لایا ہے ا ور ساتھ ہی عملی طور پر اب تقاریب کا بھی اہتمام کر رہے ہیں جو کہ انتہائی حوصلہ افزاء ہے ، تقریب سے بحیثیت صدر تقریب خطاب کرتے ہوئے نامور سماجی خدمت گار ثریا منی نے کہا کہ بچوں کی اولین تنظیم اور ان کے تحت ہونے والا یہ پروگرام تاریخ کا حصہ بن چکا ہے جب بھی مورخین تاریخ لکھیں گے تب ان بچوں کا تذکرہ لازمی طور پر ہو گا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سکرٹیری انجمن ہلال احمر باقر حاجی نے کہا کہ بچوں کی زیر نگرانی ہونے والا یہ پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے ، جس میں بچوں نے عملی طور پر وہ کام کیا جو بڑے بھی نہیں کر پاتے ،

pix-fkr-01

تقریب کے میزبان اور چئیرمین و سرپرست اعلیٰ ذیشان مہدی نے اس موقعے پر اپنے خطاب میں کہا کہ فکر سوشل فورم ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ بچوں کے اندر سماجی سوچ پیدا کرنے کے لیے اپنی کوشش کر رہا ہے ، وہ وقت دور نہیں جب بچے سماجی امور میں بڑوں کو بھی پیچھے چھوڈدیں گے ، اپنی نوعیت کی پہلی تقاریب کے انعقاد پر فکر کے ممبران اور کارکنان مبارک باد کے مسحق ہیں ، بچوں نے اس موقعے پر خوبصورت ٹبیلو ملی نغمے اور تقاریر پیش کی اور حاضرین نے بچوں کو خوب داد دی ، انہوں نے پروگرام کے لیے خصوصی تعاون کرنے پر سٹی پبلک سکول سکردو کے پرنسپل اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے دوران معروف سماجی شخصیت رضا اختر، قائد اعظم پبلک سکول سکردو کے پرنسپل محمد تقی اور تقریب کی صدر ثریا منی نے بچوں کیلئے نقد انعامات دئیے جبکہ فکر سوشل فورم کی طرف سے نمایاں کارکردگی کے حامل بچوں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button