عوامی مسائل

ضلع تو بن گیا لیکن محکمہ خزانہ ندارد، دس روپے کا چالان جمع کرنے کے لئے شگر کے لوگ سکردو جانے پر مجبور

شگر(عابد شگر ی)نوزائید اضلاع میں محکمہ خزانہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے ڈومیسائل چالان کی دس روپے جمع کرنے لوگوں کو سکردو جانے پر مجبور۔لوگوں کی جانب سے نیشنل بنک کو براہ راست چالان جمع کرنیکی اجازت دینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق نوزائید اضلاع میں ڈپٹی کمشنروں کی تعیناتی کے بعد سے ان اضلاع میں ڈومیسائل سرٹیفکٹ کا اجراء شروع ہوچکا ہے تاہم ڈومیسائل کے حصول کیلئے سرکاری خزانے میں دس روپے کاچالان جمع کرانا لازمی ہے۔لیکن نوزائید اضلاع میں محکمہ خزانہ نہ ہونے کی وجہ سے دس روپے کا چالان جمع کرنے کیلئے لوگوں کو سکردو جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ہزاروں روپے کا نقصان ہورہا ہے بلکہ لوگوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اورانہیں دیگر مشکلا ت کا سامنا بھی ہے۔

لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شگر میں قائم نیشنل بنک کی شاخ میں محکمہ خزانہ کا کاونٹر قائم کیا جائے یا پھر نیشنل بنک کو براہ راست چالان جمع کرنے کی اجازت دی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button