متفرق

روندو، پولیس گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے چار اہلکار زخمی

روندو(سید مہدی شاہ ،خبر نگار خصوصی)آئی جی گلگت بلتستان کے پروٹوکول سکواڈ میں شامل پولیس گاڑی کو حادثے کے باعث چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔انسپکٹر جنرل پولیس ظفر اقبال گزشتہ روز گلگت سے سکر دو جا رہے تھے کہ روندو استک نالہ کے قریب ان کے پروٹوکول میں شامل گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کو سائیڈ دیتے ہوئے روڈ سے نکل کر گہری کھائی میں جا گری اورجس کے باعث اے ایس آئی محبوب، سپاہی اختر حسین، سپاہی محمد باقر اور ڈرائیور سکندر زخمی ہوگئے ان میں سے دو اہلکاروں کو سر اور کمر میں شدید چوٹ آئیں۔ اور آئی جی کے پروٹوکول کے لئے سکر دو پولیس لائن سے منگوائی گئی گاڑی نمبر AFOR2015کو بھی شدی نقصان پہنچا ۔حادثے کے فوراً بعد ایس ڈی پی او روندو ڈی ایس پی سید محمد ہادی نے بر وقت کارروائی کر تے ہوئے زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال تھوار پہنچایاجہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کو سکر دو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ تھوار ہسپتال کے واحد ایمبولینس کی خرابی کے باعث زخمی اہلکاروں کو سکر دو منتقل کر نے کے لئے سکر دو سے ریسکیو 1122کی گاڑی منگوائی گئی جس کے ذریعے زخمی اہلکاروں کو سکر دو منتقل کر دیا گیا ۔آئی جی نے تھوار ہسپتال میں آکر زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور بر وقت کارراوئی کر کے زخمی اہلکاروں فوری ہسپتال پہنچانے پر ایس ڈی پی او روندو سید ہادی اور تھوار ہسپتال کے عملوں کا شکریہ ادا کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button