سیاست

ہنزہ ضمنی انتخاب میں جیت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ہوئی ہے، کرنل عبید اللہ بیگ

ہنزہ(بیورو رپورٹ) گزشتہ دنوں امیدوار ضمنی الیکشن حلقہ 6 ہنزہ کرنل عبید اللہ بیگ نے علی آباد ہنزہ کے مقام پر ایک احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں گورنر میر غضنفر اور رانی عتیقہ نے گھر گھر جا کر لوگوں میں پیسہ بانٹ کر میرا مینڈیٹ چھینا ہے یہ سلیم کی جیت نہیں بلکہ بینظیر انکم سپورٹ کی جیت ہے یہ نوٹوں کی کرپشن کی جیت ہے انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمیشنر ہنزہ دھاندلی کرنے کے لیے آیا تھااور چیف الیکشن کمیشنرنے میر کے گھر میں کھانا کھایا اور جس طرح گورنر اور رانی عتیقہ نے سلیم خان کے لیے کمپن کی تھی اسی طرح الیکشن کمیشنر نے الیکشن کے دن ہنزہ میں سیلم خان کے لیے کمپین کی ہے اس سے پہلے کئی جگہوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے چیف الیکشن کمیشن کہا ں کہاں گیا تھا جو ہنزہ میں الیکشن کے دن آنا پڑا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس چوری شدہ مینڈیٹ کو نہیں مانتے ہیں احتجاجی جلسے سے ریحان شاہ اور امتیاز علی نے بھی خطاب کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button