خبریں

کھرمنگ : لانگ مارچ میں شامل ہونے کے لئے کھرمنگ سے گاڑیوں کا قافلہ روانہ

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) ٹیکسزکے خلاف احتجاج تیسرے روز میں داخل گلگت کی طرف لانگ مارچ میں شامل ہونے کے لئے کھرمنگ سے گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوگیا۔ سینکڑوں لوگ کھرمنگ کے مختلف جگہوں سے قافلے میں شریک ہوتے گئے۔ کھرمنگ سے قافلے کی قیادت سید اکبر شاہ رہنما پاکستان اسلامی تحریک شیخ اکبر رجائی رہنما ایم ڈبلیو ایم کر رہے تھے۔ لوگوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈز بینرز تھے جس پر حق دو ٹیکس لو اور حکومت کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ قافلہ سکردو پہنچنے پر صدر انجمن تاجران سکردو غلام حسین اطہر اور آغا علی رضوی صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم نے استقبال کیا ۔

قافلہ نکلنے سے پہلے سید اکبر شاہ اور اکبر رجائی نے کہا کہ حکومت کی طرفسے غیر آئینی خطے کی عوام کو ناجائز ٹیکسز لگائے گئے جسے ختم کرنے کے لئے حکومت سے مطالبات کئے گئے لیکن جھوٹے دعووں کے سوا کچھ نہیں ملا جس کی وجہ سے گلگت تک لانگ مارچ کرنا ناگزیر ہوچکا تھا اس لئے انجمن تاجران سکردو کی کال پر لبیک کرتے ہوئے حقوق کی جنگ لڑنے گلگت کی طرف نکلے ہیں اب گلگت سے ہر صورت مطالبات منوا کے آئیں گے کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہوگی کھرمنگ کی عوام کی بڑی تعداد بھی گلگت جانے والے قافلے میں شامل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بلتستان بھر سے قافلوں کی آمد کے بعد اب سکردو سے ہزاروں گاڑیوں میں ہزاروں لوگ گلگت کی طرف چل پڑے ہیں پر جوش لوگوں کا کہنا تھا کہ اب مطالبات کی منظوری یا حفیظ حکومت کے خاتمے کے بعد ہی واپس لوٹیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button