مورخون گوجال کے رہائشی ہر دلعزیز شخصیت مرزا علی کراچی میں وفات پاگئے

مورخون گوجال کے رہائشی ہر دلعزیز شخصیت مرزا علی کراچی میں وفات پاگئے

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

کراچی (نمائندہ خصوصی) ضلع ہنزہ کے گاوں مورخون گوجال سے تعلق رکھنے والی ہر دلعزیز شخصیت مرزا علی حرکتِ قلب بند ہونےسے کراچی میں آج وفات پاگئے ہیں۔ ان کی عمر ساٹھ برس تھی۔

قومی ایرلائین پی آئی اے سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ سماجی فلاح کی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ ان کی ناگہانی موت پر بڑی تعداد میں لوگوں نے گہرے غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ مرحوم کراچی میں مقیم طلبہ و طالبات اور دیگر افرادکی رہنمائی اور مدد کرنے کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔

مرحوم کی میت کراچی سے آج شام چھ بجے کے قریب بینظیر انٹرنیشنل ایرپورٹ راولپنڈی پہنچائی جائے گی، جہاں سے اُنہیں گلگت بلتستان روانہ کیا جائے گا۔ ان کی تدفین آبائی گاوں مورخون گوجال میں ہوگی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔