عوامی مسائل

گونر فارم، بونر داس اور گوہر آباد دیامر کے باسی چار مہینوں سے بجلی سے محروم ہیں، سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان صرف اخبارات میں بجلی پیدا کرتاہے گونرفارم گوہرآباد اور بونر داس میں چار ماہ سے بجلی کا بلب تک نہیں جلا ہے ۔وزیراعلیٰ کی دیامر سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی گوہرآباد کے سیکرٹری اطلاعات نے اپنی ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں دیامر میں لوڈشیڈنگ کا نام ہی نہیں تھا ۔وزیراعلیٰ مہدی شاہ نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں داریل تانگیر سمیت ضلع کے درجنوں دورے کئے ۔لیکن موجودہ وزیراعلیٰ دیامر کے ساتھ زیادتی کرکے دیامر سے ن لیگ کو ملنے والے مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صرف گلگت بلخصوص کشروٹ کو نواز رہے ہیں اگر یہی سلسلہ چل پڑا توپیپلزپارٹی سڑکوں پر آئیگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button