عوامی مسائل

رابطہ سڑک دریائی کٹاو کی زد میں، ہسپر نگر کا دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع

نگر( سٹاف رپورٹر )ہسپر نگر کا دوسرے علاقوں سے رابط منقطع، غذائی اجناس، ادویات کی قلت کا سامنا، ضلعی انتظامیہ نگر نے دادرسی کرنے سے قاصر ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہسپر نگر دریا میں طغیانی کے باعث ہسپر کو ملانے والے واحد رابط سٹرک دریائی کٹاو کی زد میں آچکا ہے۔ جس کے باعث ہسپر کا زمینی رابط دیگر علاقوں سے منقطع ہوچکا ہے ضلعی انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کے باوجود تاحال روڈ کی بحالی کے لئے کام شروع نہیں کیا جاچکا ہے۔ نہ ہی سٹرک کی بحالی کے لئے موقع پر مشینری پہنچا دی ہے۔ رابط سٹرک کی کٹاو کے باعث علاقے میں غذائی قلت پیدا ہوچکی ہے۔ سول سپلائی کے زمہ داروں کو اس صورت حال سے آگاہی دینے کے باوجود گندم کی ترسیل کے لئے تاحال کوئی خاص انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ سیاسی و سماجی رہنماء نگر شیخ محمد عیسیٰ ایڈوکیٹ اور ہسپر کے عمائدین صوبیدار میجر ابراہیم، غلام علی شاہ، صوبیدار علی مردان، حاجی زین العباد، اشرف حسین، حولدار تقی، عید علی، بختاور شاہ ، شیخ فدا حسین اور غلام مرتضیٰ نے علاقے کے صورت حال کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپر دریا کی کٹاو کے باعث علاقے کی واحد رابط سٹرک دریا میں بہہ گئی ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے علاقے میں ایک سی کلاس ڈسپنسری موجود ہے وہ بھی ادویات سے خالی ہے۔ علاقے کے عوام محصور ہوگئی ہے، علاقے کی واحد رابط سٹرک ہے جو کہ ہر سال دریائی کٹاو کے باعث بہہ جاتے ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی مستقل حل نہیں نکالا جاتا ہے، جس کے باعث ہر سال یہ صورت حال پید ا ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نگر خصوصا محکمہ تعمیرات عامہ کے زمہ داروں کو اس تمام تر سورت حال سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے اور نہ ہی ایکشن لیا ہے۔ انہوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان ، چیف سکریڑی گلگت بلتستان، سکریڑی تعمیرات ، جی بی ڈی ایم اے سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے کر ہسپر کے روڈ کی فوری بحالی اور غذائی قلت کو دور کیا جائے اور علاقے میں ادویات کی کمی کو بھی دور کیا جائے۔ بصورت دیگر ہسپر کے محصور عوام اپنے بچوں سمیت گلگت کی طرف لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button