متفرق

تحریک انصاف کو بھٹو دور کے پیپلز پارٹی کی طرح بنا دیں گے، عمران خان کرپشن کی راہ میں دیوار بنا ہے، سید جعفر شاہ

گلگت(ارسلان علی)پاکستان انصاف میں نئے شامل ہونے والے سابق جج و سابق صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سید جعفرشاہ کا گلگت آمد پر تحریک انصاف گلگت بلتستان کی جانب سے والہانہ استقبال ،تقریب میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماوں اور سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔سید جعفرشاہ کے ہمراہ پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سینئر نائب صدر دلشاد بانو ، شیخ کرامت، مرزہ نبات ،ناصر حسین اور الیاس خان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کیا ۔

منگل کے روز اس حوالے سے مرکز ی سیکریٹریٹ تحریک انصاف جوٹیال گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سید جعفرشاہ نے کہا کہ ہم مل کر پاکستان تحریک انصاف کو وہ پارٹی بنائینگے جو بھٹو کے دور میں پیپلزپارٹی تھی اور عمران خان کرپشن کے خلاف دیورا بنے ہوئے ہیں اور ان میں بھٹو کی خصوصیات ہیں جس کی وجہ سے میں ان سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہو چکا ہوں ۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی سمیت باقی تمام پارٹیوں میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،پیپلزپارٹی کے پانچ سال کے دور میں سوچ تا رہاکہ ہم کس طرف جارہے ہیں اور ایک سال قبل پیپلزپارٹی کی قیادت کو کہا تھا کہ پارٹی سے کرپشن کا خاتمہ کرو ونہ میں پارٹی چھوڑ دونگا لیکن انہوں نے اس پر کوئی دیہان نہیں دی جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو خیر باد کہا ،میں نے ضیاء الحق کے دور میں جیلیں بھی کاٹی ہے اور واحد ممبر تھا جس نے پیپلزپارٹی کو نہیں چھوڑی تھی ،1971ء پیپلزپارٹی کی پہلی حکومت نہیں بنی تھی تب سے میں سیاست میں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ 1947ء میں ہمارے باپ دادوں نے اس خطے کو آزاد کروایا لیکن آج ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے ،سی پیک اس علاقے سے شروع ہورہی ہے لیکن ہمیں سے نہیں پوچھا جارہاہے ۔

ممبر قانون اسمبلی راجہ جہانزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ایک جعلی ماحول بنا کر کرپشن کا ریکارڑ قائم کیا ہوا ہے ،ان کی کرپٹ سیاست ،جعلی حرکتیں،جعلی دعوں کا ڈٹ عمران خان اور تحریک انصاف کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا چیف ایگزیٹیو پلاننگ اور فنانس سمبال سکتے ہیں تو گلگت بلتستان کو کیسے قابو کرینگے ۔ڈپٹی آرگنائزر تحریک انصاف گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی،ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے بڑی اور مضبوط پارٹی بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا PTIبہت کم عرصہ میں وفاق کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ 30اکتوبر کے راونڈ مارچ میں گلگت بلتستان سے بڑا قافلہ جائے اور اس میں جو جو بھی شامل ہوگا وہ PTIکا نظریاتی کارکن ہوگا ۔اس موقع پر بانی رہنماء تحریک انصاف صابر یوسف زائی ،ضلع ہنزہ کے آرگنائزر عزیز احمد ،دیامر کے رہنماء راش خان ،ضلع گلگت کے رہنما ء گلاب شاہ آصف ،فارق احمد ،ضلع نگر کے رہنما ء موسیٰ علی ،یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے صدر نجیب اللہ ،ISFگلگت بلتستان کے صدر محمد شاہ ،غذر کے رہنماء عطالرحمن و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت پاکستان اور گلگت بلتستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ،تحریک انصاف کا مستقبل روشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں کو اللہ صبر و تحمل عطاء کرے کیوں کہ اب بہت بڑی بڑی وکٹیں گرنے والی ہیں۔یوتھ ونگ کے صوبائی صدر نجیب اللہ نے ہنزہ الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ لیکشن میں ہمیں اکیلے چھوڑا گیا پارٹی کے کسی بھی رہنماء نے ہمارے ساتھ نہیں دیا ،اگر ضمنی انتخابات میں ہمارا سپورٹ کیا جاتا تو یہ سیٹ ہمارے ہاتھ میں ہوتی ،صرف فتح اللہ خان نے 4بار ہنزہ کا سیاسی دورہ کرکے ہمارے حوصلہ افزائی کی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button