جرائم

براستہ خنجراب ہیروئین چاینا سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

سوست/گلگت (عبدالرحمن بخاری اور دیگر) ہمسایہ دوست ملک چین تک ہیروئین سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے جوانوں نے دو مبینہ ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سامان سے دو کلو سے زائد ہیروئین برآمد کرنے کا دعوی۔

تفصیلات کے مطابق سوست سے چین جانے والے مسافروں کی تلاشی لی تو ڈیکوریشن کے سامان میں چھپائے گئے ہیروئین کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ اے این ایف کے اہلکاروں ے سامان سے تقریباً دوکلوگرام ہیروئین برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر ایک گودام سے مزید ساڑھے تین کلو ہیروئین برآمد کر لی گئی ہے۔  ہیروئین کی قیمت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزمان کو گلگت منتقل کر دیا گیا ہے، اور اس کا ریمانڈ لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان عزیز اور اقبال کا تعلق گوجال سے بتایا جارہا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button