اہم ترین

آئندہ نہ چرس کا کاروبار کروں گا، نہ ہی خود استعمال کروں گا، چترال کے باشندے نےتوبہ کر لیا، سٹامپ پیپر پر لکھ کر دے دیا

چترال (بشیر حسین آزاد) خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال کے علاقے میرکھنی دروش سے تعلق رکھنے والے اکبر جان ولد نعمت جان نے چرس کے کاروبار کو مکمل طور پر ترک کرنے اور ایک باعزت اور شریف شہری کے طور پر زندگی بسرکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

چترال پریس کلب میں مقامی میڈیا کو انہوں نے بتایاکہ وہ ماضی میں کچھ عرصے تک چرس کا نشہ کرنے اور چرس بیچنے کے مکروہ اور مجرمانہ دھندے میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں اپنی غلطی کا اندازہ ہوگیا ہے، اور وہ آئندہ رہتی زندگی تک چرس کے استعمال اور کاروبار سے یکسر دور رہنے کا فیصلہ کرچکاہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے میڈیا کو ایک بیان حلفی بھی دکھایا جو سٹامپ پیپر پر لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے اس پیپر پر دستخطہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا اس موذی مرض سے جان چھڑانا آسان ہے، اگر ہمت کی جائے تو۔

گاؤں کے ایک سوشل ورکر فخر الدین کی موجودگی میں انہوں نے کہاکہ انہیں اب احساس ہوگیا ہے کہ چرس کا کاروبار کرنے والے انسانیت کے دشمن اور قوم کی مستقبل کو تاریک کرنے والے ہوتے ہیں جس سے انہوں نے اپنے آپ کو پاک کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیان حلفی کے مطابق اگر میرے قول وفعل خدانخواستہ تضاد پیدا ہوا اور مجھے دوبارہ اس مکروہ دھندے میں ملوث پایا گیاتو میں پولیس اور قانون کے ہاتھوں کسی بھی قسم کی سزا قبول کرنے کو تیار ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button