متفرق

جگر کے عارضے میں مبتلا تیس سالہ بہن کے علاج کے لئے حکومت اور مخیر حضرات کی مدد چاہیے، بھائی

گلگت(خبرنگار خصوصی) جگر کے عارضے میں مبتلا 30سالہ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے بھائی نے حکومت اور مخیر افراد سے اپیل کی ہے کہ ان کی بہن کے علاج کے لیے ان کی مدد کی جائیں۔ضلع غذر سے تعلق رکھنے والی انتہائی غریب لڑکی نرگس کو 23مئی بیماری کی وجہ سے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں متاثرہ لڑکی کے چار آپریشن ہوئے مگر واپس اشکومن غذر گھر پہنچاتے ہی لڑکی جگر کے عارضے میں مبتلا ہو گئی جس کے بعد گھر والوں نے اسے سٹی ہسپتال گلگت منتقل کر دیا جہاں ان کا ایک اور آپریشن ہوا مگر وہ ٹھیک نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بیمار لڑکی کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد ریفر کر دہا ہے۔

جمعرات کے روز پریس کلب گلگت کے باہر بیمار لڑکی کے بھائی سکندر اعظم نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا ذریعہ معاش نہیں ہے اور وہ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہے۔بہن کی علاج پر ابھی تک لاکھوں روپے خرچ ہوئے اور زمین بھی بیچ دیا ہے، اور اب مزید بیچنے کے لئے زمین بھی نہیں بچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بہن کی مذید علاج کی کوئی گنجائش نہیں ۔انہوں نے حکومت اور مخیر افراد سے اپیل کی کہ وہ ان کی مدد کریں تاکہ وہ اپنی بہن کا علاج کر سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button