ثقافت

عید غدیر کی مناسبت سے ضلع کھرمنگ کے مختلف علاقوں میں محافل کا انعقاد

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) جشن عید غدیر تاج پوشی مولائے متقیان حضرت علیؑ کے موقع پر ضلع بھر میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس سلسلے میں ضلع کھرمنگ کے مختلف امام بارگاہوں میں محفل میلاد منعقد ہوا جس میں کھرمنگ خاص ،طولتی، غاسنگ ،کتی شو نالا اور مہدی آباد شامل ہے ضلع کھرمنگ کے سب سے بڑاجشن غدیر کا روح پرور محفل امام بارگاہ غدیر ٹاون گبلونگ مہدی آباد میں منعقد ہوا جس میں علمائے کرام ،ذاکرین اور منقبت خوانوں نے فلسفہ غدیر اور امام اعلی مقام کے حضور نذرانہ عقیدے پیش کیا گیا جبکہ محفل ے مہمان خصوصی ایران سے آئے ہوئے عالم دین شیخ تقی جوادی اور صدارت کے فرائض معروف عالم دین سید عباس الموسوی انجام دے رہے تھے اس موقع پر سید عباس الموسوی نے غدیر خم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے حجاج کرام جو بیت الللہ کی زیارت (حج) سے واپس آ رہے تھے کے موقع پر ایک ایسے میدان کا انتخاب کیا جہاں سے تمام حاجیوں کی گزر ہوتے تھے اس میدان کا نام غدیر خم تھا آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ آج میں اپنے رسالت کا خلاصہ پیش کرنے والا ہوں لہذا جو حاجی آگے نکل چکے ہیں ان کو واپس بلایا جائے اور جو پیچھے رہ گئے ہیں ان کا انتظار کیا جائے جب تمام حاجیوں کا جم غفیر ہوا تو آپ ﷺ نے ایک ممبر بنانے کا حکم دیا اور جب ممبر تیار ہوا تو آپﷺ اس ممبر پر تشریف لء گئے اور مولائے متقیان حضرت علی ؑ کو ہاتھوں میں بلند کیا اور فرمایا من کنت مولافھذا علی مولا جس جس کا میں ﷺمولا اس اس کا علیؑ مولا اور جس نے علیؑ سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کیا اور جس نے علی ؑ سے دشمنی کی ا س نے گویا میں (رسول ) سے دشمنی کی تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ حضور ﷺ اپنے زندگی میں اپنے جانیشین کا انتخابکیا اور اس مسند کے لئے علیؑ سے موزون کوئی شخصیت موجود نہ تھا تو غدیر خم ہمیں خلافت ، امامت اور جانیشینی کا پیغام دیتا ہے جو کہ مولائے متقیان حضرت علی ؑ کے علاوہ کو ئی نہیں ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button