متفرق

آواز نسواں گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام تین روزہ آگاہی پروگرام کا انعقاد

گلگت(پ ر) یونائیٹڈ نیشن فنڈز برائے ڈیموکریسی اور سنٹر آف جینڈر اینڈ پالیسی سٹیڈیز کے تعاون سے آواز نسواں گلگت بلتستان کے زیر اہتمام خواتین کی سیاسی تعلیم اور اس حوالے سے منعقدہ تین روزہ شعوری پروگرام اختتام پذیر ہوا اختتامی تقریب میں شکیلہ اصغر سینئر پروگرام آفیسر سنٹر آف جینڈر اینڈ پالیسی سٹیڈیز لعل بانو چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویمن ایکسیلنس اینڈ امپاورمنٹ انیشیٹیو، سعدیہ حنیف یونائیٹڈ نیشن ڈیموکریسی فنڈ مانیٹر،عارفہ ایثار پروگرام آفیسر و ٹریننگ کووآرڈنیٹر ویمن ایکسیلنس اینڈ امپاورمنٹ انیشیٹیو اور پرنسپل شاہین پبلک سکول اینڈ کالج لیاقت نے شرکت کی۔

1

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آواز نسواں خواتین ووٹرز کا ایک نیٹ ورک ہے جس کی ملک بھر سے خواتین اس کی رکنیت حاصل کر سکتی ہیں جبکہ آواز نسواں کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور بلا تفریق ملک بھر میں خواتین ووٹرز کی نمائندگی کرتی ہے۔مقررین نے مذید کہا کہ آوز نسواں خواتین ووٹرز کو ایک پلیٹ مہیا کرتی ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے مقامی منتخب نمائندوں اور سرکاری عہدیداروں کے درمیان عورتوں کے مسائل اور ضروریات کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لئے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ علاوہ ازیں مقامی منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کی توجہ خواتین ووٹرز کی ترجیحات کی طرف مبذول کرانا ہے تا کہ ان کی ترجیحات کی بنیاد پر نہ صرف بجٹ مختص کیا جائے بلکہ استعمال بھی ہو سکے۔

2

مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین ووٹرز اپنی ترجیحات سے لا علم ہیں جبکہ ان کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے سیاسی نمائندے بھی خواتین ووٹرز کی ترجیحات اور ان کے مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے خواتین ووٹرز اپنا حق ائے دیہی استعما ل کرتی ہیں لیکن ان کو اپنے حقوق اور ترجیحات کا ادراک نہیں رکھتیں اس لئے آواز نسواں خواتین ووٹرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے ان میں سیاسی شعور اجاگر کرتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button