تعلیم

اسوہ پبلک سکول گنش میں سپورٹس ویک کا اختتامی پروگرام منعقد

ہنزہ(ذوالفقار بیگ )اُسوہ پبلک سکول سسٹم نے علم کی شمع روشن کرنے میں انقلاب برپا کیا ہے ۔ اُسوہ ایجوکیشن سسٹم میں کمیونٹی کا کردار بھی قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار نو منتخب رکن پرنس سلیم خان نے اُسوہ پبلک سکول گنش میں سپورٹس ویک کے اختتامی پر وگرام سے خطاب کرتے ہو ئے کہا اس تعلیمی درسگاہ نے علم کی شمع روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے اسی سکول سے فارغ التحصیل اسٹوڈنٹس پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی تعلیمی سفر جاری رکھیں ہوئے ہیں مجھے پتہ چلا ہے کہ اُسوہ سکول کے قابل اسٹوڈنٹس تعلیم سے فارغ ہوکر پاک فوج اور دیگر اداروں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اسٹوڈنٹس کو معاشرے کا اہم فرد بنانے میں ٹیچرز کا اہم کردار ہے اس سکول سے جتنے بھی اسٹوڈنٹس فارغ ہوکر اہم منصب پر فائز ہیں اس میں یہاں کے ٹیچرز کا اہم کردار ہیں میں ان ٹیچرز کو سلام پیش کرتا ہوں ا ور اُمید کرتا ہوں آئندہ بھی ایسے ہی محنت کرکے ان سپوت کو بھی ایسا مقام فراہم کرینگے جس سے معاشرہ فخر کریں ٹیچرز کیساتھ ،ایس ایم سی اور کمیونٹی بھی مبارک کے مستحق ہے آپ لوگوں کی محنت سے یہ ایک کامیاب ادارہ بنا ہے

نو منتخب رکن شاہ سلیم خان نے مزید کہا کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ ملکر اس ادارے کو مزید بہتر بنانے کے کام کرینگے میرے گھر کے دروازے ہمیشہ کھولا رہیگا ۔ہم سب ملکر اس علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرینگے میں گنش کے عوام کا شکرگزار ہوں کہ اُنہوں نے میری کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا اور مجھے اُمید ہے کہ سیاست کے سفر میں میری رہنمائی کرینگے اُنہوں نے مزید کہا کہ اُسو ہ سکول کے بچوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اسی طرح محنت سے بچوں کی تعلیمی سفر جاری رکھیں اسی دوران میری جب بھی ضرورت ہوگی حاضر ہوجاونگا ۔

uswa-school222

بعداز تقریب ایس ایم سی کے چیر مین صادق علی نے خطاب کرتے ہوئے چیف گیسٹ شاہ سلیم خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی تشریف آوری سے ہمارے بچوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ہمیں اُمید ہے کہ ہمارے اس تعلیمی درسگاہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ضرور شیر کرینگے اُنہوں نے کہا کہ یہ سکول فی الحال میٹرک تک کے اسٹوڈنٹس اس درسگاہ سے فائدہ لے رہے ہیں انشاء اللہ اگلے سال کالج کا باقاعدہ افتتاح ہوگا یہاں سے میٹرک پاس کرنے والے طلباء و طالبات اسی درسگاہ میں مزید تعلیم حاصل کر سکیں گے اب کالج کے لئے بلڈنگ تیار ہوچکاہے اگلے سال کلاسز کا اجراء ہوگا ۔پروگرام کے آخر میں صادق علی چیر مین SMC نے شاہ سلیم خان کی حلف برداری پر عوام گنش کی طرف سے مبارک باد دی اور کہا کہ نوجوان قیادت ہونے کی وجہ سے بہت سے توقعات وابستہ ہے مجھے اُمید ہے کہ عوام الناس کی توقعات پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کریگا اور ہنزہ کے جو مسائل ہے خاص کر بجلی بحران ہے مجھے اُمید ہے کہ اپنے ایجنڈے میں سر فہرست رکھیے گا اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں رہیگا۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button