متفرق

داریل کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ محاذ پر جانیں قربان کرنےکے لئے تیار ہے، جلسہ عام سے مقررین کا خطاب

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہندوستان جنگ کرنے کی غلطی نہ کریں داریل کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ محاذ پر اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ہم محب وطن لو گ ہیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار داریل میں پاک فوج اور حکومت سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے مقررین نے خطا ب کرتے ہوئے کیا جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر گلگت بلتستان حیدر خان ،رکن گلگت بلتستان کونسل سید افضل اسسٹنٹ کمشنر داریل امیر اعظم حمزہ ،مولانا فرمان ولی ،مولانا اسحاق و دیگر نے کہا کہ داریل کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے ہم نے ہمیشہ ملک کی خاطر قربانی دی ہے آئیندہ بھی ملک کے لئے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اہلیان داریل ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ ہندو ستان نے جنگ کرنے کی غلطی کی تو پوری دنیا میں ہندو کا نام لیوا باقی نہیں ہم مسلمان ہیں اور شہادت کی موت ہمارے لئے قابل فخر ہے اس موقع پر انڈیا مردہ باد ،پاک فوج زندہ باد اور وفاقی و صوبائی حکومت زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button