عوامی مسائل

نیاٹ شمیت پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار، علاقے کا چلاس سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے

چلاس(بیورورپورٹ)نیاٹ شمیت پل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ،علاقے کا چلاس شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ،منتخب نمائندہ خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار عمائندین نیاٹ نے چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے نیاٹ شمیت پل مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،پل کے تمام تختے اُکھڑ چکے ہیں ،پل ٹوٹنے کی وجہ سے نیاٹ کا چلاس سے رابطہ بھی منقطع ہے ،جس کے باعث نیاٹ کے عوام کو سخت مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ،مگر پل ٹھیک کرنے کا کوئی بھی نام نہیں لے رہا ہے ،متعلقہ محکمہ کی غفلت سے نیاٹ روڈ موت کا کنوں بن چکا ہے ۔عمائندین نیاٹ نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button