گلگت بلتستان کے سپوت حوالدار جمعہ خان شہید نے اپنے لہو سے نریندر مودی کو جواب دے دیا ہے، سعدیہ دانش

گلگت بلتستان کے سپوت حوالدار جمعہ خان شہید نے اپنے لہو سے نریندر مودی کو جواب دے دیا ہے، سعدیہ دانش

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(خبرنگارخصوصی) پیپلزپارٹی گلگت بلتسان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت شہید جمعہ خان پر پوری قوم فخر کرتی ہے شہید جمعہ خان نے ملک و قوم کی خاطر جان قربان کر کے گلگت بلتستان کا نام روشن کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے گلگت بلتستان کے حوالے سے جو ہرزہ سرائی کی تھی اس کا جواب گلگت بلتستان کے بہادر سپوت نے دیا ہے وقت آنے پر گلگت بلتستان کا بچہ بچہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرے گا اور مملکت خداداد پاکستان کے لیے اپنی خون کا آخری قطرہ بھی بہائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ملک کی دفاع کرنے والے اپنے جان قربان کرنے والوں پر ناز ہے اور گلگت بلتسان کا ایک ایک فرد اس بہادری پر شہید جمعہ خان کو سلام پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہر وقت تیار ہے اور گلگت بلتستان کا ہر شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دن بدن گلگت بلتستان میں مقبول ہو رہی ہے اور معروف سیاسی شخصیت شہزاد آغا کے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی مذید مضبوط ہوئی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔