کیریئر

کوہستان پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حقوق کے لئے لڑنے کا عزم ظاہرکردیا

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان پیرامیڈیکس نے زیادتیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کردیاہے ۔ تنظیم کا مقصد پیرامیڈکس سٹاف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کروانا ہے ، صدر پیرامیڈکس ایسوسی محمد جاوید کی میڈیا سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق پیرامیڈکل ایسوسی ایشن ضلع کوہستان کی کابینہ کا پہلا اجلاس محمد جاوید کی زیر صدارات داسو میں ہوا۔ اجلاس میں تمام عہدیداروں کے علاوہ سینئر ڈاکٹر تاج محمد ، ڈاکٹر تنویر خان ، ڈاکٹر نوشیروان ، ڈاکٹر ابو بکر ،میڈیکل ٹیکنیشن عبدالرشید، گل شہزادہ کے علاوہ تمام پیرامیڈکس سٹاف نے شرکت کی ۔اجلاس تلاوت کلام پا ک سے شروع ہوا ۔جس میں جنرل سکرٹری اورنگزیب نے ایجنڈا پیش کیااور تمام عہدیداروں نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سینئر نائب صدر آبادشاہ اور نائب صدر عبدالہادی نے ایجنڈے پر تفصیلی بات چیت کی ۔ بعدازان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید نے بتایا کہ سٹاف کے ساتھ زیادتیاں برداشت نہیں کریں گے ۔ تنظیم کا مقصد پسماندہ علاقے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہونا ہے اور لوگوں کوریلیف بھی فراہم کرنا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button