تعلیم

شگر سے تعلق رکھنے والے دو ہونہار طالبعلم اعلی تعلیم کے لئے سکالرشپ لے کر چائنہ روانہ ہوگئے

شگر(عابدشگری)شگر سے تعلق رکھنے والے دو ہونہار طالب علموں عدیل خان شگری اور شاہ زمان شگری نے چائینہ میں اعلی تعلیمی ادارے میں سکالرشپ حاصل کیساتھ داخلہ حاصل کرلی اور چائنہ روانہ ہوگئے جہاں دونوں اپنے شعبے میں چائنہ کے یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرینگے۔۔عدیل خان نے انجینئرنگ میں جبکہ  شاہ زمان شگری نے وائلڈ لائف کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے سکالرشپ حاصل کی ہے۔دونوں ہونہار طالب علم سکالرشپ حاصل کرنے اور داخلہ حاصل کرنے کے بعد چائنہ روانہ ہوگئے ہیں اور باقاعدہ طور چائنہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

شگر کے مختلف شعبہ فکر کے افراد نے بہتر تعلیمی سکالرشپ حاصل کرنے پر دونوں کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ہونہار طالب علموں نے جس طرح سکالرشپ حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کیا ہے اسی طرح وہاں سے بہتر اور اعلی تعلیم حاصل کرکے علاقے کا نام مزید روشن کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button