متفرق

گلگت شہر کی دیواروں کی تزئین و آرائش جاری، این سی اے کے طلبا و طالبات اپنے ہنر کا جادو جگانے پہنچ گئے

گلگت(ارسلان علی)مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کا اچھا اقدام ،این سی اے کے طلبہ وطالبات کا گلگت شہر اور آس پاس کے علاقوں میں سڑکوں سے محلقہ دیواروں پر قدرتی ، علاقائی وتجریدی آرٹس کی پینٹنگ کرنے کا کام جاری ہے ۔گلگت کے آیئر پورٹ سے محلقہ دیوراوں پر خوبصورت پینٹنگ کی جارہی ہے اور اس حوالے سے علاقے کے عمائیدین اور قدتی ماحول سے پیار کرنے والے افراد نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور این سی اے کے طلبہ و طالبات کا یہ اقدام بہت اچھا ہے جس سے گلگت شہر اور آس پاس کے علاقوں کے دیوریں غیر مہذب اور فرقہ وارانہ وال چاکنگ سے بچ جائے گا ۔

واضح رہے اس سے قبل ان دیوراوں پر غیر اخلاقی ،سیاسی اور مذہبی منافرت بھیلانے والے چاکنگ کی جاتی تھی جس سے لوگوں کا دل ازاری ہوجاتی تھی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button