عوامی مسائل

دنیور، بازار میں صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

دنیور( پ ر) سب ڈویژن دنیور کے مجسٹریٹ اول عارف حسین نے شہر میں صفائی اور تجاوزات کے حوالے سے دنیور مین چوک کادورہ کیا۔دنیور مین چوک میں تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے سمیت بھاری جرمانے بھی عائد کردیے اور آئندہ کے لئے خبردار کیا جبکہ دنیور مین چوک اور گرد نواح میں صفائی کی صورتحال کو بھی دیکھا اور گندگی کو فوری طور پر ڈھیر لگانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی زمہ داری ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھیں بعض دوکاندار تجاوزات کرکے تاجر برادری کو بھی بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے آئندہ کسی دوکاندار نے تجاوزات کئے تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اس موقع پر عوامی حلقوں نے مجسٹریٹ عارف حسین کے صفائی اور تجاوزات کے خلاف ایکشن کو سراہا اور انتظامیہ پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button