کوہستان(نامہ نگار ) کوہستان میں سکول کی تعمیر پر کشیدگی کی صورتحال پید اہوگئی ہے ۔مخالف گروپ مورچہ زن ہوگئے ، مزدوروں پر فائرنگ کی باز گشت ،پولیس مداخلت نہ کرے تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے ۔ سکول کو جگہ فراہم کرنے والے شخص وکیل کی میڈیا سے بات چیت ۔تفصیلات کے مطابق کوہستان کے تحصیل داسو کی حدود جالکوٹ میں موجود علاقے گاگوئی میں زیر تعمیر سکول گورنمنٹ پرائمری سکول کی تعمیر پر پچھلے کئی روز سے کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ مذکورہ سکول کو جگہ فراہم کرنے والے شخص وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ مانسہرہ سے آکر کچھ غنڈے سکول کی تعمیر میں رکاوٹ ہیں ۔ شمس الدین ، صبور، شکرت ،جہانزیب، کریم و دیگر نے سکول کی تعمیر کے خلاف دہشت گردی پھیلا رکھی ہے اور سکول تعمیر ہونے نہیں دے رہے ۔ جدید دور میں تعلیم سے محروم علاقے گوگائی کیلئے سکول کی اشد ضرورت ہے جبکہ مذکورہ غنڈے سکول کی تعمیر میں رکاوٹ ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ لوگ گھات لکاکر بیٹھے ہیں اور مزدوروں پر فائرنگ کا پیغام بھی دے رہے ہیں ۔ وکیل نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر کردار ادا کرکے سکول کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے ورنہ بڑ انقصان ہوگا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔