جرائم

دیامر پولیس نے دو روز قبل ہونے والے قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

چلاس(پ ر)بونر داس قتل کیس ،مطلوب ملزم کو سٹی تھانہ چلاس کے حدود سے گرفتار کر لیا گیا۔بونر داس میں دو روز قبل شیر بہادر ولد غلام قادر ساکن بونر داس کو اندھا دھند فائر کر کے قتل کیا گیا تھا۔ایس ایس پی دیامر کے آپریٹر عبدالحلیم کے مطابق قتل کا مقدمہ نامزد ملزم مقصود عالم ولد بخیٰ ساکن تھک کے خلاف تھانہ گونر فارم میں مقدمہ علت نمبر 2/18بجرم 302ت پ کے تحت درج کیا گیا تھا۔جس کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے فوری کاروائی کا آغاز کر دیا۔ایس ایس پی دیامر کپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کے خصوصی احکامات پر ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ انچارج جاوید اقبال اور ان کی ٹیم نے ملزم کا کھوج لگا لیا ،اور نشاندہی پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر اللہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ائر پورٹ ایریاء میں کامیاب چھاپہ مارا۔اور ملزم مقصود عالم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button