متفرق

ہربن تھور حدود تنازعہ بارے بیس اکتوبر کو فیصلہ کن اجلاس ہوگا، حاجی دلبر خان

چلاس(مجیب الرحمان)راہنماء پیپلز پارٹی سابقہ امیدوار جی بی اسمبلی حلقہ 2دیامر حاجی دلبر خان نے کہا ہے کہ تھور ہربن حدود تنازعے کے حل کے لئے 20 اکتوبرکو دونوں قبائل کے مابین فیصلہ کن اجلاس ہوگا۔انتظامیہ کسی ہیٹی یا فرد کے ساتھ ملکر کوئی معاہدہ نہ کرے۔ گزشتہ دنوں ایبٹ آباد میں انتظامیہ کی موجودگی میں دونوں قبائل کے معززین کے مابین حدود تنازعے کے حل کے لئے لائحہ عمل طے ہوا ہے۔مگر چند لوگوں نے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے میں رکاوٹ ڈال کرمعاہدے پر دستخط ہونے نہیں دیاہے۔تھور کے چند افراد دیامر انتظامیہ کے ساتھ ملکر نیا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔جو ہمیں بالکل قابل قبول نہیں ہے۔ کسی ایک ہیٹی کی باتوں میں آنے سے مزید مسائل پیدا ہونگے اور معاملات بگڑ سکتے ہیں۔ کسی ایک گروپ کی باتوں میں آکر فیصلے سے لاء ان آرڈر کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button