کیریئر

قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے تین افسروں کی ترقی ہوگئی

گلگت(پ۔ر)ڈپٹی سیکرٹری قانون ساز اسمبلی کے دستخط سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے تین آفسیروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی قانون ساز اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی سفارشات پرچیئرمین ، سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے آفیسرتعلقات عامہ سیف الرحمن اور پروٹوکول آفیسر بازیر خان کو گریڈ 17میں جبکہ ڈپٹی آفسیر تعلقات عامہ تیمور حسین کو گریڈ 16میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیا ترقی پانے والے آفیسروں کو فوری طور پر اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھا لنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button