متفرق

بلاوجہ میرا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے، میرا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جے مٹھل

اسلام آباد (پ ر)گلگت بلتستان کے سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر بانگ سحر ڈی جے مٹھل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے قبل از وقت گرفتاری کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جے مٹھل نے کہا ہے کہ مجھے حق اور سچ بات کہنے اور لکھنے کے جرم میں پھنسایا جا رہا ہے اور میرے اوپر جو ایف آئی آر درج کی گئی ہے اس کی وجہ عبدالحمید خان کی تصنیف یاسین بروشسکی کتاب پرنٹ کرنے کے جرم میں درج کیا گیا میں نے گلگت بلتستان کے زبان کی پروموشن کے لئے اگر بروشسکی زبان کی کتاب پرنٹ کی ہے تو کیا یہ میرا جرم بنتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ میرے اخبار بانگ سحر پر ایک سال سے غیر اعلانیہ پابندی لگائی گئی ہے اشتہارات پر پابندی ہے اور بلات کی ادا ئیگی نہیں کی جارہی حکومت اس پابندی کا کوئی جواز بھی پیش نہیں کررہی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحافت کے لئے دن رات ایک کیا میرا کسی بھی پارٹی سے تعلق نہ تھا اور نہ ہے لیکن بغیر کسی وجہ کے میرا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کئی سال سے راولپنڈی میں رہتا ہوں سال میں ایک دفہ گلگت کا چکر لگتا ہے ے میں نے کونسا ایسا کام کیا کہ فورتھ شیڈول میں نام ڈالا جائے ، راولپنڈی یا اسلام اباد کے کسی تھانے میں میرے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں با رہ  سال سے راولپنڈی میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے کہنے پر آج مالک مکان نے مجھے گھر خالی کرنے کا کہا ہے میں اپنے بچوں کو لیکر کدھر جاوں انہوں نے کہا کہ میں اپنے حق کے لئے لڑوں گا اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے انصاف کے حصول کے لئے دروازہ کھٹکھٹاوں گا امید ہے مجھے انصاف ملے گا میں اپیل کرتا ہوں کہ گلگت بلتستان کی عدالت سپریم اپلییٹ کورٹ میرے معاملے پر از خود نوٹس لے او ر مجھے انصاف دلائے۔ انہوں نے سول سوسائٹی،انسانی حقوق کی علمبردار تنظمیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button