متفرق

گلگت میں ساتویں محرم کا جلوس برآمد، تینوں فرقوں کے عمائدین شریک ہوے

گلگت ( سٹاف رپورٹر) ساتویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نگرل امام بارگاہ سے برآمد ہوئی جو اپنے قدیم روایتی راستے سے گزرتا ہوا قزلباس محلہ میں اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں اہلسُنت مساجد بورڈ کے چیئرمین راجہ نثار ولی اور دیگر ممبراں سمیت اسماعیلی عمائدین بھی شریک ہوئے۔

dsc_0111

ساتویں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے راستوں پر بھاری تعداد میں پولیس، جی بی اسکاوٹس اورینجرز کے تعینات کئے گئے تھے۔ جلوس سے قبل سراغ رسان کتوں کی مدد سے راستوں کا کلیئر کر دیا گیا۔ جلوس کے راستے میں واقع مکانوں کے چھتوں پر پولیس اور جی بی اسکاوٹس کے اہلکاروں کو تعینات تھے۔ آئی جی پی (ر) کپیٹن ظفر اقبال اعوان، ایس ایس پی گلگت رانا منصور الحق نے سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button