تتہ پانی کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والے بھائیوں کی لاشیں برآمد

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(بیوروچیف)دیامر پولیس نے گونر فارم گندلو کے مقام پر دریائے سندھ سے لاش برآمد کر کے ورثاء کے حوالہ کر دی۔ذرائع کے مطابق نیاٹ ویلی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی چند ماہ قبل تتہ پانی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر دو بھائی گاڑی سمیت دریائے سندھ کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے تھے۔جن میں سے ایک کی لاش چند روز قبل دریا سے برآمد ہوئی تھی۔آج دوسرے بھائی کی لاش بھی دریا سے برآمد ہوئی۔ورثاء نے لاش کی شناخت کی جس کے بعد پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کر دی۔لاش کی شناخت فرمان ولد حکیم ساکن نیاٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments