جرائم

غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے، گزشتہ چند ماہ میں 58 افراد گرفتار ہو چکے ہیں، ڈی آئی جی دیامر

چلاس(پ ر)ڈی آئی جی دیامر استور محمد شعیب خرم جانباز نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔گزشتہ چند ماہ میں 58افراد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی پاداش میں گرفتار کر کے انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ بر آمد ہونے والے اسلحے میں ایک عدد ایم 16، 9کلاشنکوف،12شارٹ گنیں ،36پستول اور دیگر رائفل سمیت بھاری مقدار میں راؤنڈز بھی برآمد کر لئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے مضبوط قیام کے لئے پولیس مزید مربوط انداز میں اسلحے کی نمائش پر پابندی اور غیر قانونی اسلحے کے خلاف تسلسل کے ساتھ کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے حدود کے اندر مہم کی کامیابی میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button