متفرق

تنظیم اہلسنت و الجماعت کے امیر قاضی نثار نے عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

گلگت (ارسلان علی ) عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا دھچکا،قاضی نثاراحمد نے تنظیم اہلسنت والجماعت کوایکشن کمیٹی سے راستہ جدا کرنے کا علان کردیا ۔جمعہ کے روز امیر تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و خطیب مرکزی جامع مسجد گلگت مولانا قاضی نثار احمد نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطبہ دیتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان سے علیحدگی کا اعلان کیا کراور کہاکہ میں یہ اعلان دیامر اور کوہستان کے علماء سے مشاورت کے بعدکر رہاہوں یہ تنظیم کا فیصلہ ہے فرد واحد کا نہیں ۔

انہوں نے ایکشن کمیٹی میں شامل جماعتوں کو شر پسندوں کی پشت پناہی حاصل ہونے اورشر پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے اعتماد پر پورا نہ اتر سکی اور لوگوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کرنا شروع کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے خاطر عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ الحاق کیا تھا لیکن وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کمیٹی میں شامل جماعتوں کے مزموم مقاصد سامنے آنے لگاے جس کی وجہ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تنظیم اہلسنت کا آج کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں رہے گا اور ہمارا ایک بھی کارکن کمیٹی میں نہیں جائے گا ۔

یاد رہے عوامی ایکشن کمیٹی 2013ء اس وقت کی حکومت نے گندم کی سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کرنے پر وجود میں آئی تھی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہ گلگت بلتستان کے مذہبی، سیاسی ،قوم پرست اور وفاق پرست پارٹیاں شامل ہیں۔عوامی ایکشن کمیٹی کی اس تحریک سے گلگت بلتستان کے عوام کو گندم کی سبسڈی بحال ہوگئی تھی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button