عوامی مسائل

محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، ترجمان دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی

چلاس(پ ر)دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کے صدر سابقہ امیدوار جی بی اسمبلی عطاء اللہ اور ترجمان ڈیم کمیٹی چلاس حاجی نجیب اللہ نے اپنی مشترکہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ دوبارہ زندہ کر دیا گیا ہے۔ میرٹ کو پامال کر کے اہم پراجیکٹس کو با اثر شخصیات کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پی ڈبلیو ڈی کے چیف اور ایکسئین نے اس روایت کو زندہ کر کے بغیر اشتہار و نوٹس اور ٹینڈر کے چوری چھپے ساز باز کر کے ٹھیکے من پسند اور با اثر افراد کے سپرد کر دیا ہے۔کھنر روڈ اور دیگر سڑکوں کی میٹلنگ کو غیر قانونی طریقوں سے دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ فوری طور پر آنکھیں کھولیں اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف ایکشن لے کر دیگر ٹھیکیداروں سے ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں۔اور سڑکوں کے کام کا ٹینڈر کر کے بذریعہ اشتہار پری کروا نے کی منظوری دینے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری اور فورس کمانڈر سے اپیل کی کہ پی ڈبلیو ڈی کے بے لگام ذمہ داروں کو لگام دیں۔اور غیر قانونی اقدامات سے روکا جائے بصورت دیگر حالات کی ذمہ داری موجودہ حکومت اور پی ڈبلیو ڈی پر عائد ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button