عوامی مسائل

گنجان آباد علاقہ کھاری بسین آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گیا

گلگت(سٹاف رپورٹر) گنجان آباد رہائشی علاقہ کھاری بسین آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گیا۔کتوں کا انسانوں اور جانوروں کو کاٹنے کے واقعات رونما ہونے سے علاقے میں خوف کا سماں ہے۔بزرگوں کا مسجد تک جانا بھی مشکل ہو گیا ہے جبکہ خوف کے باعث بچے سکول جانے سے کترانے لگے ہیں۔کھاری بسین میں قصاب خانے ہونے کی وجہ سے تمام آوارہ کتے جمع ہوتے ہیں۔جس سے مکینوں کا جینا دشوار ہوا ہے۔گھر سے باہر نکلنے والے افراد پر کتے ٹولیوں کی شکل میں حملہ آور ہو تے ہیں۔محکمہ بلدیہ بھی خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔تاحال آوارہ کتوں کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی گئی ہے۔عوامی حلقوں نے فوری طور پر کتوں کے خلاف مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button