متفرق

اسلحہ برآمدگی کی شفاف چھان بین کر کے حقائق سامنے لائے جائیں، امن دشمن عناصر کا صفایا کیا جائے، یاسین ایکشن کمیٹی کا مطالبہ

یاسین ( معراج علی عباسی ) یاسین امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس صدر امن کمیٹی و سماجی ترقی شہبا ز علی خان کے زیر صدارت اسماعیلی لوکل کونسل سلطان آباد طاؤس میں منعقد ہوا ۔ جس میں یاسین کے چاروں یونین کونسلات کے مذہبی و سماجی کارکنان ، صدور اسماعیلی لوکل کونسلات یاسین ،علاقے کے نمبر داران اور تینوں مسلکوں سے تعلق رکھنے والے معززین و متعبرین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں علاقائی امن کو قائم رکھنے اور علاقے کے اندر بسنے والے مختلف مکتب فکر کے افراد کے مابین قائم رشتوں کو مذید مضبو ط بنانے اور امن کو ہر حال میں قائم رکھنے کا عہد کیا گیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ یاسین کا نام امن کی مرکز کے طور پر لیا جاتا ہے اور اس کا سہر ا امن کمیٹی میں کام کرنے والوں کے سرجاتا ہے ۔ اجلاس میں کہا کہ یہ اس علاقے کی خوش قسمتی ہے کہ اس میں بلا امتیاز تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل ہیں جو کسی اور علاقے کو نصیب نہیں ہے ۔ اجلا س میں کہا گیا کہ حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں ، حساس اداروں کی کوششوں کی تعریف کئی گئی اور کہا گیا کہ ان اداروں میں کام کرنے والے جوانوں اور آفسران کی حکومتی سطح پر بھر پور حوصلہ افزائی کیا جائے اور مقامی انتظامیہ کے آفسران اور جوان کی محنت اور کوشش اور دیانتداری کا تذکرہ کرتے ہوئے مذید بہتر فرائض منصبی نبھانے کا بھی تقاضہ کیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر کہا گیا کہ علاقے میں بد امنی پھیلانے والے عناصر کا مکمل صفایا کیا جائے اور علاقے میں دشت گردی پھیلانے والے چاہے ہتھیار کی صورت میں ہو یا منشیات کی صورت میں ان کا تعلق کسی خاص فرقہ سے نہیں اور نہ ہی ان کا تعلق کسی ایک خاندان سے ہے۔ لہذا ن کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لاکر کیفر کردار تک پہنچانے میں بھر پور کر دار ادا کریں چونکہ ان کے مذموم اراروں سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہوتا ہے جس کی ہر سطح پر پر زور مذمت کی جاتی ہے اور حکومت وقت سے یہ استدعا کی جاتی ہے کہ امن اور ملک کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والوں کو کسی طرح معافی نہیں ملنا چاہیے ۔ کیونکہ یاسین شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اور اس سرزمین پر کسی کو ناپاک عزائم رکھنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حالیہ دنوں یاسین کے مختلف نالہ جات سے جو اسلحہ پکڑا گیا ہے اس کی نہ صرف بھر پور مذمت کرتے ہیں بلکہ حکومت سے استدعا کرتے ہیں کہ ان ہتھیاروں کو لانے کا مقصد کیا تھا اور کیوں لائے تھے اجلاس میں کہا گیا کہ ان کی درست سمت میں چھن بین کر کے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے اور ملوث کر داروں کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزائیں دیا جائے ۔اجلاس میں صدر اسماعیلی لوکل کونسل سلگان عبدالرشید ، صدر لوکل کونسل سلطان آباد سردار خان ، سابق صدر لوکل کونسل یاسین پراپر محمد قادر خان ، صدر لوکل کونسل تھوئی محمد ایوب ، انریر سکریٹری لوکل کونسل یاسین پراپر ، ایکس صوبیدار مقصود آمان میجر اسماعیلی ولینٹرز کور یاسین ،نمبر دار بلبل ، نمبر دار قاسم مراد ، نمبر دار کریم ، سابق ممبر یونین کونسل طاؤس رامضان علی خان ، سابق ممبر یونین کونسل قاضی مغظوم سندھی علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button