موسم

ملازمین کے تبادلے کے بعد بابوسر ویلی میں قائم موسمی رصدگاہ کو تالے لگ گئے

چلاس(بیوروچیف) ملازمین کا تبادلہ ،بابوسر ویلی میں قائم ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی منظور شدہ میٹ آبزرویٹری کو تالے لگ گئے۔ذرائع کے مطابق بابوسر ویلی میں محکمہ موسمیات کی آبزرویٹری کے مقامی ملازمین کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔انکے متبادل دیگر شہروں سے سٹاف کی پوسٹنگ کر دی گئی ہے۔لیکن دور دراز کا علاقہ ہونے اور سردیوں میں کئی میٹر برفباری کے خوف سے ملازمین نے ڈیوٹی سے انکار کرتے ہوئے تاحال ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوسکے ہیں۔جس کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے دفتر کو مکمل طور پر تالے لگے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے مختلف قسم کا ڈیٹا متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس میں فاریسٹ، وائلڈ لائف،، بارش،لینڈ سلائیڈنگ ،برفباری وغیرہ کی صورتحال ریکارڈ نہیں ہو سکے گا۔جس سے مختلف شعبوں میں ڈگری کرنے والے طلباء کو ڈیٹا نہ ملنے پر انکا مستقبل بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔اور فلائٹس روٹ ہونے کی وجہ سے موسمی صورتحال کی وجہ سے بھی فلائٹس کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔عوامی حلقوں کے مطابق بابوسر ویلی میں میٹ آبزرویٹری عملہ نہ ہونے سے جنگلات کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔چونکہ مقامی افراد کی ڈیوٹی کی بدولت جنگلات کی بھی نگرانی ہوتی تھی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button